ملتان کچہری سے برآمد ہونے والے خزانے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

 ملتان کچہری سے برآمد ہونے والے خزانے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں

ضلع کچہری ملتان میں سو سال سے بند مال خانے کے بوسیدہ کمرے سے اربوں روپے کا خزانہ برامد ہوا ہے۔



باوثوق ذرائع کے مطابق ضلع کچہری کی توسیع کے سلسلے میں آج جب سو سال پرانے مال خانے کے بوسیدہ کمرے کو گرانے کیلئے اس کمرے سے سامان نکالنے کیلئے تالے کو کھولا گیا تو ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔کمرے میں ہر طرف سونا ہی سونا تھا۔


ضلعی انتظامیہ کے افسران نے خبر ملتے ہی کمرے کی تفصیلی جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ اس کمرے کے نیچے تہہ خانہ بھی موجود ہے۔اس تہہ خانے میں مزید سونے کی اینٹیں،سونے کی مورتیاں اور سونے کے قدیم سکے بھی پائے گئے ہیں۔


ضلعی انتظامیہ نے آثار قدیمہ کے ماہرین کو بھی طلب کرلیا اور حکومت پنجاب کو اس بارے تفصیلی خط لکھ دیا ضلعی انتظامیہ نے خزانے کی تصاویر شائع کر دی ہیں۔

Comments